بی جے پی کا اروناچل پردیش میں کانگریس کے باغی لیڈر پیما کھانڈو کی قیادت والی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اروناچل پردیش میں پیما كھانڈو کی قیادت والی حکومت کا حصہ بنے گی۔

Oct 14, 2016 01:03 PM IST | Updated on: Oct 14, 2016 01:03 PM IST
بی جے پی کا اروناچل پردیش میں کانگریس کے باغی لیڈر پیما کھانڈو کی قیادت والی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

photo : PTI

ايٹانگر : بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اروناچل پردیش میں پیما كھانڈو کی قیادت والی حکومت کا حصہ بنے گی۔ ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی میں بی جے پی کے لیڈر تاميو تاگا کو جلد ہی كھانڈو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

بی جے پی کے اس فیصلہ کے بعد اروناچل ملککی 14 ویں ایسی ریاست بن جائے گی ، جہاں بی جے پی اقتدار میں شامل ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ كھانڈو اور ان کے ساتھیوں نے کانگریس پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی آف اروناچل کا دامن تھام لیا تھا۔ صرف سابق وزیر اعلی نبام تكي ہی واحد رکن اسمبلی کے طور پر کانگریس میں رہ گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ 60 رکنی اسمبلی میںپی پی اے کےپاس 43، بی جے پی کےپاس 11 اور کانگریس کے پاس صرف ایک رکن اسمبلی ہیں ۔ دو آزاد رکن اسمبلی ہیں اور 3 سیٹیں خالی ہیں۔ پی پی اے این ڈی اے کی طرف سے بنائے گئے نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ ہے۔ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں جب كھانڈو نے مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ سے دہلی میں ملاقات کی تھی، تب ہی انہوں نے بی جے پی کو اپنے ساتھ آنے کی دعوت بھی دے دی تھی۔

Loading...

Loading...