سیتامڑھی میں بس حادثہ: دس کی موت، 37 زخمی

بہار کے ضلع سیتامڑھی کے رونی سید پور کے نزدیک آج ایک بس حادثہ میں دس مسافروں کی موت اور 37دیگر زخمی ہوگئے۔

Mar 17, 2018 11:41 PM IST | Updated on: Mar 17, 2018 11:41 PM IST
سیتامڑھی میں بس حادثہ: دس کی موت، 37 زخمی

سیتامڑھی میں بس حادثہ

سیتامڑھی۔ بہار کے ضلع سیتامڑھی کے رونی سید پور کے نزدیک آج ایک بس حادثہ میں دس مسافروں کی موت اور 37دیگر زخمی ہوگئے۔بتادیں کہ حادثہ سیتا مڑھی کے رننی سید پور تھانہ بھنسپٹی گاؤں میں واقع این ایچ 77 پر ہائی وے ہوٹل کے پاس پیش آیا ۔

ضلع مجسٹریٹ راجیو روشن نے یو این آئی سے بات چیت میں بتایا کہ مظفرپور۔سیتامڑھی روڈ پر رونی سیدپور کے نزدیک اورائی پل سے بس کے نیچے گر جانے سے 10مسافروں کی موت اور 37دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

Loading...

Loading...