تیجسوی سے 'دوستی' کے سوال پر چراغ پاسوان نے کہا "سیاست میں سب کچھ ممکن ہے"۔

چراغ پاسوان نے تیجسوی سے دوستی کے سوال پر واضح طور پر کہا کہ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے۔ وہ اور تیجسوی دونوں ہی نوجوان خون ہیں اور ایسے میں دونوں کا مستقبل میں ساتھ کام کنے کی پوری گنجائش ہے۔

Jul 06, 2018 10:00 PM IST | Updated on: Jul 06, 2018 10:00 PM IST
تیجسوی سے 'دوستی' کے سوال پر چراغ پاسوان نے کہا

ممبرپارلیمنٹ چراغ پاسوان: فائل فوٹو

پٹنہ: ایک طرف جہاں بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو اور ان کا خاندان وزیراعلیٰ نتیش کمار کو دیکھنا تک نہیں چاہتا۔ حالت یہ ہے کہ تیجسوی کے بڑے بھائی تیج پرتاپ نے نتیش چاچا کے لئے گھر کے باہر نوانٹری کا بورڈ تک لگا دیا۔ وہیں نوجوان سیاست میں کچھ الگ ہی گل کھلنے کا اشارے  دے رہے ہیں۔

نیوز 18 بہار کے خاص  شو "آمنے سامنے" میں ایڈیٹرپربھاکر کمار نے جب لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر اور ممبرپارلیمنٹ چراغ پاسوان سے سوال پوچھا کہ کیا کبھی ایسے امکانات ہوں گے کہ چراغ اور تیجسوی ساتھ کام کریں گے، تو چراغ پاسوان نے واضح طور پر کہا کہ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے۔ وہ اور تیجسوی دونوں ہی نوجوان خون ہیں اور ایسے میں دونوں کا مستقبل میں ساتھ کام کنے کی پوری گنجائش ہے۔

Loading...

ظاہر ہے کہ چراغ پاسوان کے اس بیان میں یہ واضح اشارہ ہے کہ آگے چل کر راشٹریہ لوک دل اور لوک جن شکتی پارٹی ایک ساتھ نظر آئیں تو کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہئے۔ یہ بات تو طے ہے کہ تیجسوی کی طرح ہی چراغ پاسوان بھی اپنے والد کی وراثت یعنی پارٹی کی کمان سنبھالیں گے اور ایسے میں یہ بیان کافی اہم ہے اور نئی سیاست کا اشارہ بھی دے رہا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی نے چراغ پاسوان کے دیئے بیان کا بچاو کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے اتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے اور لوک جن شکتی پارٹی کے صدر رام ولاس پاسوان نے خود اتحاد کو مضبوطی فراہم کی ہے۔ ایسے میں چراغ پاسوان کے بیان پر تبصرہ کرنے کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔

Loading...