سی پی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد ریاست کی ضرورت ہے : سی پی ایم

کلکتہ ۔ لوک سبھا کے سابق اسپیکر سومنا تھ چٹرجی نے مغربی بنگال میں سی پی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو وقت کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کے مفاد کیلئے دونوں پارٹیوں کااتحاد ضروری ہے۔

Feb 10, 2016 11:35 AM IST | Updated on: Feb 10, 2016 11:36 AM IST
سی پی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد ریاست کی ضرورت ہے : سی پی ایم

کلکتہ ۔ لوک سبھا کے سابق اسپیکر سومنا تھ چٹرجی نے مغربی بنگال میں سی پی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو وقت کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ  مغربی بنگال کے مفاد کیلئے دونوں پارٹیوں کااتحاد ضروری ہے۔ سینئر کمیونسٹ رہنما نے اپنے ایک خصوصی انٹر ویو میں کہا کہ بنگال کی موجودہ سیاسی صورت حال میں یہ انتہائی ضروری ہوگیا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں موجودہ حکومت کے خلاف متحدہوجائیں تاکہ ریاست میں جمہوری اختیار ات اور ڈیموکریسی کے ماحول کو سازگار کیا جائے ۔ مسٹرچٹرجی نے کہا کہ اس وقت کیوں اور کیسے کہنے کا نہیں ہے بلکہ کرنے کا وقت آگیا ہے کہ کانگریس ، بایاں محاذ اور دیگر جمہوری طاقتیں بنگال کو بربادی سے بچانے کیلئے متحد ہوجائیں ۔

مسٹر چٹرجی نے کہا کہ اگر یہ صورت حال اگلے پانچ سال تک یونہی رہی تو بنگال کی شناخت ختم ہوجائے گی ۔اس لیے اس کو کسی بھی قیمت پر روکنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ سابق لوک سبھا اسپیکر کونیو کلیائی معاہدہ پر بایاں محاذ اور کانگریس کے درمیان اختلافات کے بعد پارٹی ہدایت پر لوک سبھا اسپیکر کے عہدہ سے استعفیٰ دینے سے انکار کرنے پر پارٹی نے برطرف کردیا تھا ۔ انہیں موجود ہ جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔چٹرجی نے سیتارام یچوری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بوڑھے ہوچکے ہیں ، اس لیے سرگرم سیاست میں مزید حصہ نہیں لے سکتے ہیں ۔

Loading...

Loading...