سہرسہ میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر کا گولی مار کر قتل

سہرسہ : بہار میں ضلع سہرسہ کے سٹی تھانہ علاقے کے جھپرا ٹولہ میں جرائم پیشہ افراد نے آج علی الصبح راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایک لیڈر کا گولی مار قتل کردیا۔

Apr 17, 2016 02:08 PM IST | Updated on: Apr 17, 2016 02:08 PM IST
سہرسہ میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر کا گولی مار کر قتل

سہرسہ : بہار میں ضلع سہرسہ کے سٹی تھانہ علاقے کے جھپرا ٹولہ میں جرائم پیشہ افراد نے آج علی الصبح راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایک لیڈر کا گولی مار قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ 45 سالہ مقتول ضلعی صدر شیام سندر داس تانتی کو کچھ لوگ ان کے گھر سے بلا کر لے گئے اور گھر کے نزدیک انہیں گولی اور چاقو مار کر قتل کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Loading...

Loading...