اپوزیشن کے پاس اگر اکثریت ہے تو عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں لائیں: سشیل مودی

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے اپوزیشن پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار کی اپوزیشن پارٹیاں اسمبلی سیشن کے دوران کئی بار ووٹنگ کرا کرا پنی طاقت کا احساس کرچکی ہیں۔

May 20, 2018 09:58 PM IST | Updated on: May 20, 2018 09:58 PM IST
اپوزیشن کے پاس اگر اکثریت ہے تو عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں لائیں: سشیل مودی

پٹنہ: بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے اپوزیشن پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار کی اپوزیشن پارٹیاں اسمبلی سیشن کے دوران کئی بار ووٹنگ کرا کرا پنی طاقت کا احساس کرچکی ہیں۔

کرناٹک کے تازہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے سشیل مودی نے کہاکہ اب اپوزیشن کے لوگ صرف اخبار میں چھپنے کے سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک معاملے کو لے کر بہار میں آرجے ڈی بڑی پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے سیاست کررہی ہے۔

Loading...

نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے پاس اکثریت ہے تو وہ آنے والے اسمبلی سیشن میں عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئے۔ این ڈی اے اس کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں ہوئے حالیہ واقعہ کے بعد بہار میں بھی اپوزیشن پارٹیوں نے گورنر سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔

Loading...