تلاش گم شدہ کا پوسٹر چپکانا مخالفین کی سازش : گری راج

نوادہ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر لیڈر اور چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت گری راج سنگھ نے نوادہ پارلیمانی حلقے کے برویگھا میں ان کے لئےتلاش گم شدہ کا پوسٹر چپکائے جانے کو مخالفوں کی سازش قرار دیتےہوئے اس معاملے میں کوئی بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔

Jan 15, 2016 06:54 PM IST | Updated on: Jan 15, 2016 06:59 PM IST
تلاش گم شدہ کا پوسٹر چپکانا مخالفین کی سازش : گری راج

نوادہ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر لیڈر اور چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت گری راج سنگھ نے نوادہ پارلیمانی حلقے کے برویگھا میں ان کے لئےتلاش گم شدہ کا پوسٹر چپکائے جانے کو مخالفوں کی سازش قرار دیتےہوئے اس معاملے میں کوئی بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔

مسٹر سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے سب کو بولنے کی آزادی ہےاور میڈیا کوکسی بھی واقعہ کو شائع یانشر کرنے کی آزادی ہے اس لئے ان کے گم شدہ ہونے کے پوسٹر چپکائے جانے سے متعلق وہ کچھ نہیں بولیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنےپارلیمانی حلقے نوادہ میں بیٹھے ہیں تو لاپتہ کیسے ہو گئے۔

بی جے پی لیڈر نےکہا کہ برویگھا علاقے کے ہر گاؤں میں وہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اپوزیشن کو بولنے کی آزادی ہے اسی لئے اپوزیشن پارٹیوں کے لوگ اور ان کے مخالف ایسے کام کرتے رہتے ہیں ۔قابل ذکر ہےکہ برویگھا میں مسٹر سنگھ کے گم شدہ ہونے کے پوسٹر چپکائے گئے ہیں۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com