سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کا 88 سال کی عمر میں انتقال

واجپئی حکومت میں وزیر دفاع رہے جارج فرنانڈیز کا منگل کے روز انتقال ہو گیا۔

Jan 29, 2019 09:48 AM IST | Updated on: Jan 29, 2019 01:28 PM IST
سابق  وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کا 88 سال کی عمر میں انتقال

واجپئی حکومت میں وزیر دفاع رہے جارج فرنانڈیز کا منگل کے روز انتقال ہو گیا۔ وہ 88 سال کے تھے۔ خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ فرنانڈیز طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے، وہ الزائیمر میں مبتلا تھے۔ وہیں اپنی صحت کی وجہ سے وہ کئی سالوں سے عوامی زندگی سے باہر تھے۔

اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں جارج فرنانڈیز وزیر دفاع رہے ۔ وہ 1998 سے 2004 کے بیچ وزیر دفاع رہے۔ 2004 میں تابوت گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔ بعد میں دو الگ- الگ کمیشن آف انکوائری میں انہیں بےقصور قرار دیا گیا تھا۔

Loading...

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر کے ذریعہ پیش کیا خراج عقیدت 

 

بنیادی طور پر: منگلورو کے رہنے والے جارج فرنانڈیز نے سمتا پارٹی قائم کی تھی۔ انہوں نے ایمرجنسی کے خلاف اپنی آواز بلند کی تھی اور سول رائٹس ایکٹیوسٹ کے طور پر مشہور ہوئے تھے۔ وہ 1977 سے 1980 کے بیچ مرارجی دیسائی کی قیادت والی جنتا پارٹی حکومت میں بھی مرکزی وزیر رہے۔

Loading...