طالبہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی معاملے میں پرنسپل سمیت 4 گرفتار

بہار کے چھپرا علاقے میں ایک اسکول کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کرنے کے معاملے میں پرنسپل سمیت 4 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Jul 06, 2018 08:34 PM IST | Updated on: Jul 06, 2018 08:34 PM IST
طالبہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی معاملے میں پرنسپل سمیت 4 گرفتار

ریب متاثرہ کی علامتی تصویر

چھپرا:  بہارکےضلع سارن کے ایکما تھانہ میں استاد شاگرد کےرشتے کو تار تار کرنے والے ایک ایسے معاملے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں اسکول کی طالبہ کے ساتھ  پہلے اجتماعی آبروریزی کی گئی اور اس کے بعد بلیک میل کرکے گزشتہ 7 ماہ سے اس کے ساتھ مسلسل آبروریزی کی گئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ هركشور رائے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دسمبر 2017 میں ایکما تھانہ کے پرساگڑھ میں ایک اسکول کی طالبہ کے ساتھ اس کے ساتھیوں نے اجتماعی آبروریزی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی خبرملنے کے بعد ملوث طالب علموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائےاسکول کے دیگر ہم جماعتوں اوربہت سے اساتذہ طالبہ کو بلیک میل کرکے گزشتہ سات ماہ سے اس کے ساتھ آبروریزی کی۔

ہرکشور رائے نے بتایا کہ اس معاملے میں ایکما تھانے میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر، دو استاد اور 15 طالب علموں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیڈماسٹر، ایک استاد اور دو طلباکو گرفتار کر لیا ہے۔

Loading...

Loading...