کرات کی یچوری پر جیت ! 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس کے ساتھ ہاتھ نہیں ملائے گی سی پی ایم

مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی ایم) 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی ۔

Jan 21, 2018 10:04 PM IST | Updated on: Jan 21, 2018 10:04 PM IST
کرات کی یچوری پر جیت ! 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس کے ساتھ ہاتھ نہیں ملائے گی سی پی ایم

کولکاتہ : مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی ایم) 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی ۔ پارٹی کی میٹنگ میں اتوار کو اس بابت ایک تجویز پیش کی گئی ۔ در اصل سی پی ایم کے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرات کانگریس کے ساتھ اتحاد کے خلاف تھے ، جبکہ موجودہ جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری بی جے پی کی فتوحات کو روکنے کیلئے کانگریس کے تئیں نرم رخ کی حمایت کررہے تھے ۔ حالانکہ کولکاتہ میں منعقدہ اس میٹنگ میں کرات کی رائے پر ہی مہر لگی ۔

کولکاتہ میں منعقدہ کمیٹی کی میٹنگ میں دونوں لیڈروں کی تجویزوں پر ووٹنگ کرائی گئی ، جہاں کرات کا خیمہ 55-31 سے جیت گیا۔ حالانکہ میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ پارٹی کی جانب سے پاس اس تجویز کو اپریل میں حیدرآباد میں ہونے والی سی پی ایم کی میٹنگ میں باضابطہ طور پر اپنانے کیلئے پیش کیا جائے گا۔

سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عام انتخابات میں سی پی ایم کے کانگریس کے ساتھ جانے یا نہ جانے کو لے کر گزشتہ تین دنوں سے تبادلہ کیاجارہا تھا ، جس میں پرکاش کرات کا خیمہ عام انتخابات میں پارٹی کے تنہا لڑنے کا حق میں تھا جبکہ دوسرا خیمہ اتحاد کیلئے تیار تھا ۔ 2019 کیلئے کانگریس کے ساتھ الیکشن لڑنے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ، ایسے میں آنے والے دنوں میں کولکاتہ میں ہوئی میٹنگ کی تجویر کو حیدر آباد میں پیش جائے گا۔

Loading...

Loading...