میں آزاد امیدوار کے طور پر بھی کامیاب ہوسکتا ہوں: شتروگھن سنہا

کلکتہ۔ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور فلم اداکار شترو گھن سنہا نے آج کہا ہے کہ اگر وہ آزاد امیدوار کے طور پر بھی انتخاب میں حصہ لیں گے تو وہ انتخاب میں کامیاب ہوں گے ۔

Jan 18, 2016 07:57 PM IST | Updated on: Jan 18, 2016 07:57 PM IST
میں آزاد امیدوار کے طور پر بھی کامیاب ہوسکتا ہوں: شتروگھن سنہا

کلکتہ۔ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور فلم اداکار شترو گھن سنہا نے آج کہا ہے کہ اگر وہ آزاد امیدوار کے طور پر بھی انتخاب میں حصہ لیں گے تو وہ انتخاب میں کامیاب ہوں گے ۔ بہار کے پٹنہ صاحب سے ممبر پارلیمنٹ جو بہار اسمبلی انتخابات کے وقت سے ہی پارٹی میں کنارہ لگادیے گئے ہیں ،شتر گھن سنہا نے کہا کہ میں ایک بہترین سیاست داں ہوں اس لیے دوسری پارٹیوں میں بھی میرے خیرخواہ اور مداح ہیں اس لیے میں کہہ سکتاہوں کہ مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ شترو گھن سنہا نے کہا کہ میں ریکارڈ ووٹوں سے جیت رہا ہوں ،اگر میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تو بھی کامیاب ہوجاؤں گا کیوں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں ۔

خیال رہے کہ شترو گھن سنہا نے 2014میں 2.64لاکھ ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی ۔ایک زمانے میں بی جے پی کے اسٹار پرچارک سنہا کو بہار انتخابات کے درمیان ہی کنارہ کردیا گیا تھا اس وقت سے ہی وہ پارٹی قیادت سے برہم ہیں ۔ بہار اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کی جیت پر شترو نے کہا تھا کہ یہ جمہوریت کی جیت ہے ۔بہار میں بی جے پی کی شکست کے بعد شتروگھن سنہا نے کہا تھا کہ پارٹی نوشتہ دیوار نہیں پڑھ سکی ۔

شتر و گھن سنہا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیاست میں واضح موقف رکھا  اور ہر اچھے کاموں کی تعریف کی ہے ۔میں نے ہمیشہ ایمانداری دکھائی ہے اور ضمیر سے سودا نہیں کیا ہے ۔شترو گھن سنہا نے کہا کہ میں نہ پارٹی مخالف اور نہ ملک مخالف کاموں میں ملوث رہا ہوں۔میں پارٹی کے تئیں وفادار ہوں اور اس لیے میں سوچتاہوں کہ پارٹی مجھے نہیں نکالے گی۔

Loading...

Loading...