سولہ سال بعد بھوک ہڑتال ختم کر کے اب الیکشن لڑیں گی اروم شرمیلا

منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ وہ 9 اگست کو اپنی 16 سال پرانی بھوک ہڑتال ختم کریں گی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال ختم کر کے اب وہ انتخابی میدان میں اتریں گي۔

Jul 26, 2016 06:15 PM IST | Updated on: Jul 26, 2016 06:15 PM IST
سولہ سال بعد بھوک ہڑتال ختم کر کے اب الیکشن لڑیں گی اروم شرمیلا

منی پور: 16 سال سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی منی پور کی انسانی حقوق کارکن اروم شرمیلا بھوک ہڑتال ختم کر سکتی ہیں۔ اروم شرمیلا منی پور میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ افسپا کے خلاف طویل عرصے سے جدوجہد کر رہی ہیں۔

منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ وہ 9 اگست کو اپنی 16 سال پرانی بھوک ہڑتال ختم کریں گی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال ختم کر کے اب وہ انتخابی میدان میں اتریں گي۔

اروم شرمیلا نے کہا کہ میں اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے جا رہی ہوں ، کیونکہ مجھے ابھی تک حکومت سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے۔ اب میں الیکشن لڑوں گي اور اس مسئلے کا حل نكالوںگي۔

اس سے پہلے اروم نے کئی مرتبہ اپنی بھوک ہڑتال کو ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک ریاست سے افسپا نہیں ہٹ جاتا، وہ اپنی بھوک ہڑتال واپس نہیں لیں گی۔ اروم آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کے خلاف 2 نومبر 2000 سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی تھیں ۔ انہوں نے آسام رائفلز کے جوانوں سے انکاؤنٹر میں 10 شہریوں کی موت کے بعد یہ ہڑتال شروع کی تھی۔

Loading...

Loading...