جہان آباد: لڑکی کو نیم برہنہ کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے 11 ملزمین گرفتار، موبائل برآمد

پٹنہ: بہار کے جہان آباد میں 28 اپریل کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اس کا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

May 03, 2018 10:46 AM IST | Updated on: May 03, 2018 10:47 AM IST
جہان آباد: لڑکی کو نیم برہنہ کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے 11 ملزمین گرفتار، موبائل برآمد

پٹنہ: بہار کے جہان آباد میں 28 اپریل کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اس کا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بھیلوار اوپی علاقے سے ویڈیو وائرل کرنے والے نواسا پاسوان سمیت دو کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی منیش نے بتایا کہ وائرل ویڈیو اور چھیڑ چھاڑ معاملے میں 13 لوگ ملزم بنائے گئے تھے، جس میں فوراً کارروائی کرتے ہوئے اب تک کل 11 ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو لوگ ابھی بھی پولیس کی گرفت سے فرار ہیں۔

Loading...

ایس پی نے بتایا کہ نابالغ لڑکی کے ایس سی ایس ٹی ہونے کے سبب درج ایف آئی آر میں ایس سی ایکس ٹی ایکٹ بھی جوڑا جائے گا۔ پولس نے ویڈیو وائرل کرنے والے  موبائل فون کو بھی نواسا پاسوان سے ضبط کرلیا  ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے 11 ملزمین میں سے 7 نابالغ ہیں۔

واضح رہے کہ بھرتھرا نہر کے پاس اپنے دوست کے ساتھ جارہی نابالغ لڑکی سے سبھی ملزمین نے چھیڑ چھیڑ کیا تھا اور اسے نیم برہنہ کرنے کے بعد اسے مکمل ننگا کرنے کی کوشش کی تھی۔ ملزمین نے پورے حادثہ کا ویڈیو بناکر وائرل کردیا تھا۔

 

 

Loading...