کولکاتہ میں واقع ایک عمارت سے ماں اور دوبیٹوں کی لاشیں برآمد

کلکتہ۔ کلکتہ شہر کے پام ایونیو علاقہ میں واقع ایک گھرسے آج ماں اور اس کے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

Jan 16, 2016 03:46 PM IST | Updated on: Jan 16, 2016 03:48 PM IST
کولکاتہ میں واقع ایک عمارت سے ماں اور دوبیٹوں کی لاشیں برآمد

کولکاتہ۔ کولکاتہ  شہر کے پام ایونیو علاقہ میں واقع ایک گھرسے آج ماں اور اس کے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کلکتہ کے پام ایونیو واقع عمارت کی تیسری منزل سے ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولس کو شک ہے کہ قتل کی اس واردات کو اس کے شوہر نیل پریسکا نےانجام دیا ہے اور یہ گھریلو جھگڑا ہوسکتا ہے ۔ نیل کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔

ایک سینئر پولس آفیسرنے بتایا کہ 49سالہ جیسیکا فونسیکااور اس کے دو جڑواں بیٹے ٹیران اور جوشوا کی لاش تیسری منزل کے ایک کمرے سے برآمد کی گئی ہے ۔ان تینوں لاشوں سے خون بہہ رہا تھا ۔جیسیکا کے شوہر نیل فونسیکا کی نازک حالت ہے ۔ ٹیران اور جوشوا 9ویں جماعت کے طالب علم ہیں ۔جس عمارت سے لاش برآمد ہوئی ہے وہ سابق وزیر اعلی اور سی پی ایم لیڈر بدھا دیب بھٹا چاریہ کی رہائش گاہ سے بہت ہی قریب ہے ۔

ایک آفیسر نے بتایا کہ پولس موقع وارادت پر پہنچ گئی ہے ۔۔ابتدائی جانچ میں یہ گھریلو تنازع معلوم ہورہا ہے ۔سینئر پولس آفیسر کھوجی کتے کے ساتھ جائے وقوع کا معائنہ کررہے ہیں۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ یہ خاندان اپنے میں محدود رہتا تھا اور زیادہ کسی سے بات چیت نہیں کرتا تھا۔

Loading...

Loading...