کولکتہ میں زیر تعمیر پل گرنے سے 14 افراد ہلاک ، سینکروں زخمی ، صدر اور پی ایم سمیت سرکردہ لیڈروں نے کیا افسوس کا اظہار

کولکتہ۔ کولکتہ میں آج ایک بڑا حادثہ ہو گیا۔

Mar 31, 2016 01:48 PM IST | Updated on: Apr 01, 2016 12:33 AM IST
کولکتہ میں زیر تعمیر پل گرنے سے 14 افراد ہلاک ، سینکروں زخمی ، صدر اور پی ایم سمیت سرکردہ لیڈروں نے کیا افسوس کا اظہار

کولکتہ۔ کولکتہ میں آج ایک بڑا حادثہ ہو گیا۔ شمالی کولکتہ میں ایک زیر تعمیر پل گرنے سے 14 مزدوروں کی دردناک موت ہو گئی ہے جبکہ 78 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ مل رہی جانکاری کے مطابق، گنیش ٹاکیز (گریش پارک) کے قریب ایک پل کی تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ اچانک پل گرنے سے ملبے میں دب کر 14 مزدوروں کی موت ہو گئی۔

وہاں موجود لوگوں کے مطابق ملبے میں قریب 150 لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کو ہی پل کی ڈھلائی کی گئی تھی اور آج ہی یہ حادثہ ہو گیا ہے۔

Loading...

پل گرنے کی وجہ سے ٹریفک کا پورا نظام ٹھپ ہو گیا ہے۔ تاہم یہ حادثہ کیسے ہوا اس کے بارے میں اب تک کوئی معلومات نہیں مل پائی ہے۔

Loading...