لالو پرساد یادو کو ملی پیرول ، بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی شادی میں اب ہوسکیں گےشامل

بہار کے سرخیوں میں رہنے والے چارہ گھپلہ میں سزا یافتہ بہار کے سابق وزیراعلی اور راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کو اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی شادی میں شامل ہونے کے لئے پیرول مل گئی ہے۔

May 09, 2018 09:23 PM IST | Updated on: May 09, 2018 09:23 PM IST
لالو پرساد یادو کو ملی پیرول ، بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی شادی میں اب ہوسکیں گےشامل

لالو پرساد یادو ۔ فائل فوٹو

بہار کے سرخیوں میں رہنے والے چارہ گھپلہ میں سزا یافتہ بہار کے سابق وزیراعلی اور راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کو اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی شادی میں شامل ہونے کے لئے پیرول مل گئی ہے۔جیل ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ آر جے ڈی صدر لالو یادو کے پیرول کے سلسلہ میں جیل سپرٹنڈنٹ نے شرائط کے ساتھ 09سے 14 مئی تک کے پیرول کی سفارش کی تھی۔ اسکے بعد پیرول سے متعلق دستاویز قانونی رائے کے لئے اٹارنی جنرل کو بھیجے گئے تھے جسے انہوں نے منظور کرلیا ہے۔ مسٹر یادو کو پانچ دن کی پیرول ملی ہے جس سے وہ اب اپنے بڑے بیٹے کی شادی میں شامل ہوسکیں گے۔

اس سے قبل راجندر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں علاج کرارہے مسٹر یادو کو منگل کی رات میڈیکل بورڈ نے بھی سفر کے لئے فٹ قرار دے دیا تھا۔ چھ ڈاکٹروں کی ٹیم نے لالو یادو کی ہیلتھ رپورٹ کا جائزہ لیا جس میں ان کی صحت میں بہتری پائی گئی۔

اس درمیان آر جے ڈی صدر کو رانچی سے پٹنہ لے جانے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ حالانکہ مسٹر یادو کے ٹرین، طیارہ یا سڑک کے راستہ جائیں گے اس پر شبہ بنا ہوا ہے۔خیال رہے کہ 12مئی کو مسٹر لالو یادو کے بیٹے اور ریاست کے سابق وزیر تیج پرتاپ یاد وکی شادی ہے۔

Loading...

Loading...