آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد پیرول پر پہنچے پٹنہ ، بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی شادی میں ہوں گے شریک

چارہ گھپلہ میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں شامل ہونے کے لئے پیرول ملنے کے بعد پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔

May 10, 2018 08:36 PM IST | Updated on: May 10, 2018 08:36 PM IST
آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد پیرول پر پہنچے پٹنہ ، بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی شادی میں ہوں گے شریک

چارہ گھپلہ میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں شامل ہونے کے لئے پیرول ملنے کے بعد پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔ آر جے ڈی صدر کی پیرول کی مدت کل سے شروع ہوگی۔ تین دن کی پیرول کی مدت گیارہ مئی سے لیکر تیرہ مئی تک ہوگی۔ اس سے قبل جیل انتظامیہ نے پیرول کی شرطوں سے متعلق خط لالو پرساد یادو کو دیا جسے انہوں نے منظور کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ لالو کے بڑے بیتے اور بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو اور آر جے ڈی ممبر اسمبلی چندریکا رائے کی بیٹی کی شادی گیارہ مئی کو پٹنہ میں ہے۔ لالو آج شام کو رانچی سے پٹنہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

اس دوران پٹنہ میں مسٹر لالو یادو کے گھر پر شادی کی رسومات شروع ہوچکی ہیں۔ شاد ی کی تقریب میں وی وی آئی پی مہمانوں سمیت تقریباَ چھ ہزار مہمانوں کی آمد کی توقع ہے۔ وی وی آئی پی مہمانوں کے استقبال کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے لئے ویٹرنری کالج گراونڈ پر ایک بہت بڑا پنڈال تیار کیا جارہا ہے۔

Loading...

Loading...