تیجسوی کے استعفی پر لالو نے توڑی خاموشی ، بی جے پی اور اس طرح کی ذہنیت کے حامل لوگوں پر نہیں کریں گےکوئی احسان

لالو کنبہ پر سی بی آئی کے چھاپوں کے بعد سے اپوزیشن کے نشانے پر آئے تیجسوی یادو کے معاملہ میں خاموشی توڑتے ہوئے لالو پرساد یادو نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی اور اس کی طرح کی ذہنیت رکھنے والے لوگوں پر کوئی احسان نہیں کریں گے

Jul 13, 2017 11:54 PM IST | Updated on: Jul 13, 2017 11:54 PM IST
تیجسوی کے استعفی پر لالو نے توڑی خاموشی ، بی جے پی اور اس طرح کی ذہنیت کے حامل لوگوں پر نہیں کریں گےکوئی احسان

file photo

پٹنہ: لالو کنبہ پر سی بی آئی کے چھاپوں کے بعد سے اپوزیشن کے نشانے پر آئے تیجسوی یادو کے معاملہ میں خاموشی توڑتے ہوئے لالو پرساد یادو نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی اور اس کی طرح کی ذہنیت رکھنے والے لوگوں پر کوئی احسان نہیں کریں گے، جو تیجسوی کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ لالو پرساد نے یہ بھی کہا کہ وہ بہار کے مهاگٹھ بندھن پر کوئی بحران نہیں آنے دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لالو کے طنز کا مطلب ہے کہ اگر بہار حکومت کا مستقبل تیجسوی کے استعفی پر ہی منحصر ہے، تو وہ اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ ان کے بیٹے نائب وزیر اعلی کے طور پر استعفی دے دیں۔ کیونکہ نتیش کو لے کر ان کی رائے بن رہی ہے کہ نتیش کمار بی جے پی کی طرح سوچ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ لالو پرساد اور ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کا نام بدعنوانی کے معاملہ میں آیا تھا۔ اگر تیجسوی اپنا عہدہ چھوڑتے ہیں تو بہار کے ساتھ ساتھ قومی سیاست میں بھی ان کی دوبارہ واپسی ہو سکتی ہے۔ نتیش کمار پر ان کے ساتھیوں، جن میں کانگریس بھی شامل ہے، نے الزام لگایا ہے کہ نتیش بی جے پی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

Loading...

Loading...