!‘بنگال کے بی جے پی صدر کے بیان سے پارٹی میں ہلچل، بولے- ’ممتا بن سکتی ہیں وزیر اعظم

مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے پی ایم امیدوار کو لے کر ایک بیان نے ہلچل مچا دی ہے

Jan 06, 2019 12:08 PM IST | Updated on: Jan 06, 2019 12:12 PM IST
!‘بنگال کے بی جے پی صدر کے بیان سے پارٹی میں ہلچل، بولے- ’ممتا بن سکتی ہیں وزیر اعظم

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی

مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے پی ایم امیدوار کو لے کر  ایک بیان نے ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مغربی بنگال سے کوئی وزیر اعظم ہو سکتا ہے تو وہ ترنمول کانگریس سپریمو اور وزیر اعلی ممتا بنر جی ہیں۔

دلیپ گھوش نے کہا، ’’ اگر بنگال سے وزیر اعظم عہدہ کا امیدوار منتخب کیا جائے تو ممتا بنرجی کے بہت اچھے انکانات ہیں۔ وہ ملک کے اگلے وزیر اعظم کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ صحت مند رہیں تاکہ وہ اچھے کام کر سکیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ نریندر مودی ایک مرتبہ پھر 2019 میں وزیر اعظم بنیں گے‘‘۔

Loading...

ممتا بنرجی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے گھوش نے کہا کہ وہ ان کی اچھی صحت اور کامیابی کی دعا کرتے ہیں،’’ کیوں کہ ہماری ریاست کا مستقبل ان کی کامیابی پر مبنی ہے‘‘۔

جب گھوش کو لگا کہ ان کے اس بیان سے تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ سالگرہ کے موقع پر وہ ممتا بنرجی کے بارے میں خراب چیزیں نہیں کہنا چاہتے ہیں۔ دلیپ گھوش نے مزید کہا کہ، ’’ جیوتی بسو ملک کے پہلے وزیر اعظم ہو سکتے تھے لیکن ان کی پارٹی (سی پی آئی - ایم ) نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ اگر بنگال سے کسی کو وزیر اعظم عہدہ کے لئے منتخب کیا جائےگا تو ممتا بنرجی ہر کسی کی پہلی پسند ہوں گی‘‘۔

 

Loading...