ممتا بنرجی ریاست میں تبدیلی لانے میں ناکام، قانون وانتظام کی صورت حال انتہائی بدتر: امت شاہ

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر ریاست میں تبدیلی لانے میں ناکامی کا الزام عاید کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج پارٹی کی ریلی میں کہا ہے کہ ترنمول کانگریس حکومت ریاست میں تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آئی تھی مگر گزشتہ چار سالوں میں ریاست کی حالت ہر شعبہ میں بد تر ہوچکی ہے ۔

Jan 25, 2016 08:21 PM IST | Updated on: Jan 25, 2016 08:21 PM IST
ممتا بنرجی ریاست میں تبدیلی لانے میں ناکام، قانون وانتظام کی صورت حال انتہائی بدتر: امت شاہ

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر ریاست میں تبدیلی لانے میں ناکامی کا الزام عاید کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج پارٹی کی ریلی میں کہا ہے کہ ترنمول کانگریس حکومت ریاست میں تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آئی تھی مگر گزشتہ چار سالوں میں ریاست کی حالت ہر شعبہ میں بد تر ہوچکی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر حملہ تیز کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ بنگال میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال بہت ہی زیادہ خراب ہوگئی ہے ۔بنگال میں پہلے انگریزوں کے خلاف حملے ہوتے تھے مگر ممتا بنرجی کے اقتدار میں بم دھماکے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ سے ملک کا عام شہری متاثر ہورہا ہے اور ممتا بنرجی حملے میں ملوث افرادکی پشت پناہی کررہی ہیں ۔

امیت شاہ نے مالدہ تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مالدہ میں تھانہ کو جلادیا گیا ،گھروں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا مگر ممتا بنرجی اس کا دفاع کرتی رہیں ۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں ہونے والی تخریبی کارروائی میں ترنمول کانگریس کے لوگ ملوث ہیں ۔اس کی وجہ سے شر پسند عناصر کے حوصلے بلند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آئی تو بنگلہ دیش کے سرحد کے ذریعہ اسمگلنگ کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست نہیں کرتی ہے ہمارے پیش نظر ملک کی ترقی ہے اور ملک نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کررہا ہے ۔

Loading...

Loading...