نوٹوں کی منسوخی سے وزیر اعظم نے خواتین کے پیسے اور خواتین کی طاقت کی توہین کی: ممتا

محترمہ بنرجی نے یہاں پارٹی کی جانب سے منعقد ہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کوجم کر نشانا بناتے ہوئے کہا، "دشواری کے وقت گھر یلو خواتین بچت کے پیسوں کا استعمال کرتی ہیں، مودی نے سب لے لیا۔

Dec 01, 2016 08:34 AM IST | Updated on: Dec 01, 2016 08:34 AM IST
نوٹوں کی منسوخی سے وزیر اعظم نے خواتین کے پیسے اور خواتین کی طاقت کی توہین کی: ممتا

پٹنہ۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)کی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نوٹوں کی منسوخی کو ایمرجنسی سے بھی بدتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹوں کی منسوخی نافذ کر کے خواتین کے پیسے اور خواتین کی طاقت کی توہین کی ہے۔ محترمہ بنرجی نے یہاں پارٹی کی جانب سے منعقد ہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کوجم کر نشانا بناتے ہوئے کہا، "دشواری کے وقت گھر یلو خواتین بچت کے پیسوں کا استعمال کرتی ہیں، مودی نے سب لے لیا۔ یہ خواتین کے پیسے اور خواتین کی طاقت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سامنے دو راستے تھے ایک وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس جاؤں، دوسرا عوام کے پاس جاؤں، میں نے عوام کے پاس جانے کا راستہ منتخب کیا۔ " مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے نوٹوں کی منسوخی کا موازنہ ایمرجنسی سے کرتے ہوئے کہا کہ آج کی صورت حال ایمرجنسی سے بھی خراب ہے۔ ملک میں اقتصادی ایمرجنسی لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بگ بازار کے بگ باس ملک کے وزیر اعظم ہو گئے ہیں۔ آج کل کے بچے پے ٹی ایم کے لئے دوسرا لفظ کہہ رہے ہیں 'پے پی ایم۔

محترمہ بنرجی نے نام لیے بغیر نوٹوں کی منسوخی کی بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی حمایت کے خلاف حملہ بولتے ہوئے کہا کہ 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کا چلن بند کرنے کے مسٹر مودی کے فیصلے کی کچھ لوگوں کے ذریعہ حمایت کرنا بدقسمتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نوٹوں کی منسوخی سے ملک کے عوام کی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ محترمہ بنرجی نے کہا کہ مسٹر مودی نے بیرون ملک سے کالادھان واپس لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک وہ ایک پیسہ بھی نہیں لا سکے ہیں۔ اسی طرح وزیر اعظم نے نوٹوں کی منسوخی کی آڑ میں 50 فیصد ٹیکس کاالتزام کرکے کالی کمائی کرنے والوں کے جمع کالے دھن کو سفید بنانے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ لین دین کے لئے مسٹر مودی نے آن لائن ادائیگی ایپلی کیشن پے ٹی ایم کا استعمال کرنے پر خاصا زور دیا ہے جبکہ اس کمپنی کو چین سے چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ مسٹر مودی کو اس بات کا ذرا بھی احساس ہے کہ آن لائن لین دین کرنے کے بہانے وہ ایک غیر ملکی کمپنی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

محترمہ بنرجی نے کہا کہ درمیانہ طبقے کے کنبہ کی خواتین ہنگامی حالات میں گھر کی مدد کے لئے بچت کرتی ہیں لیکن مسٹر مودی کی کالے دھن کے خلاف کی گئی کارروائی نے خواتین کی بچت کو بھی کالا دھن بنا دیا ہے۔ مرکزی حکومت کو ملک کی ماؤں اور بہنوں کی گاڑھی کمائی چھیننے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Loading...

Loading...