نوٹ بندی سے ملک کو مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، مودی جھوٹ بول رہے ہيں: ممتا بنرجی

محترمہ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ "(مسٹر مودی) ایک برے سیاستدان اور اس سے بھی برے مداح ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

Nov 25, 2016 08:41 PM IST | Updated on: Nov 25, 2016 08:42 PM IST
نوٹ بندی سے ملک کو مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، مودی جھوٹ بول رہے ہيں: ممتا بنرجی

کولکاتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی اپنا اعتبار کھو چکے ہیں اور نوٹ بندي کے فیصلے کے بعد ملک کو 1.28 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ محترمہ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ "(مسٹر مودی) ایک برے سیاستدان اور اس سے بھی برے مداح ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہیں اور اس سے وہ اپنے کو الگ تھلگ محسوس کررہے ہیں"۔

محترمہ بنرجی نے سینٹر پھار مانیٹرنگ انڈین اکنامی ( سی ایم آئي ای) کے حوالے سے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ نوٹ بندي کے فیصلے کی وجہ سے ملک کو 1.28 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ محترمہ بنرجی نے سی ایم آئي ای کی رپورٹ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 30 دسمبر تک نوٹ بندی کے اس فیصلے سے ملک کو 1.28 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'جبکہ عام آدمی اس فیصلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، مودی جی آرام کر رہے ہیں اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں"۔

Loading...

Loading...