بی جے پی صرف مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف ہی نہیں لڑرہی، بلکہ ہندوؤں پر بھی حملہ کررہی ہے :ممتا

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ترنمول کانگریس کی کور کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تقسیم کی سیاست پر کام کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کی طرح ترنمول کانگریس ملی ٹینٹ نہیں ہے ۔

Jun 21, 2018 07:24 PM IST | Updated on: Jun 21, 2018 07:28 PM IST
بی جے پی صرف مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف ہی نہیں لڑرہی، بلکہ ہندوؤں پر بھی حملہ کررہی ہے :ممتا

ممتا بنرجی: فائل فوٹو

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ترنمول کانگریس کی کور کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تقسیم کی سیاست پر کام کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کی طرح ترنمول کانگریس ملی ٹینٹ نہیں ہے ۔بی جے پی صرف مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف نہیں لڑرہی ہے بلکہ ہندوؤں پر بھی حملہ کررہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی والے آج ہمیں انکاؤنٹر کرنے کی اس لیے دھمکی دے رہے ہیں وہ مرکزمیں اقتدار میں ہیں ۔وہ بم پھینکنے کی بات کررہے ہیں لیکن میں انہیں چیلنج دیتی ہوں کہ وہ آئیں اور ہمیں چھو کر دکھائیں تو اس وقت ہم ان کو ان کی اوقات دکھادیں گے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات ممکن ہے کہ تین مہینے بعد ، یا پھر چھ مہینے کے بعد ہوں گے 8مہینے کے بعد تو ہونا لازمی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے پارٹی ورکروں سے انتخابات کیلئے تیار رہنے کیلئے تیار رہیں اور اس کیلئے چوکنا رہیں کہ بی جے پی والے ای وی ایم مشین میں چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں ۔

Loading...

وزیرا علیٰ نے کہا کہ بی جے پی والے ای وی ایم مشین میں چھیڑ چھاڑ کرنے کی ماہر ہیں ۔اس لیے پارٹی ورکروں کو چوکنا رہنا ہوگا۔ اس درمیان کل وزیرا علیٰ چین کیلئے روانہ ہورہی ہیں جہاں وہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کریں گی۔2011میں وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ممتا بنرجی کا یہ ساتواں غیر ملکی دورہ ہے ۔اس سے قبل وہ سنگاپور، برطانیہ، بنگلہ دیش ، جرمنی اور اٹلی کا دورہ کرچکی ہیں ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سنگاپور کا کیا تھا جہاں وہ سنگاپور کے وزیراعظم ایل ایچ ہانگ سے ملاقات کی تھی اور کئی ایم او پر دستخط بھی ہوئے تھے۔

وزیر اعلیٰ چین کے دورے کے دوران بیجنگ، یونین ، پروونس اور جینگسو جائیں گی ۔گزشتہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں بڑی تعداد میں چینی تاجروں نے شرکت کی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کئی چینی کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات کریں گی ۔وزیرا علیٰ کے ساتھ وزیر خزانہ امیت مترا، ریاست کے سینئر افسران اور شہر کے بڑے صنعت کار بھی شامل رہیں گے۔وزیر اعلیٰ 27جون کو سنگھائی آئیں گی اور اس کے بعد 30جون کو کلکتہ لوٹیں گی۔

Loading...