ملک کے سب سےغریب وزیرا علیٰ مانک سرکار کو اب چاہئے بنگلہ اورگاڑی

آپ کو یا د ہوگاتریپورا کےالیکشن میں اس بار بی جے پی نے چلو پلٹائی(بدلائو) کا نعرہ دیا تھا۔ تریپوا میں بدلاو کا دور

Apr 21, 2018 09:33 AM IST | Updated on: Apr 21, 2018 09:33 AM IST
ملک کے سب سےغریب وزیرا علیٰ مانک سرکار کو اب چاہئے بنگلہ اورگاڑی

علامتی تصویر

آپ کو یا د ہوگاتریپورا کےالیکشن میں اس بار بی جے پی نے چلو پلٹائی(بدلائو) کا نعرہ دیا تھا۔ تریپوا میں بدلاو کا دور آیا اور 25 سال بعد بی جے پی کی حکومت قابض ہوئی اور مانک سرکارکی کرسی چلی گئی۔ لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ چلو پلٹا ئی کے نقش قدم پر مانک سرکار نکل پڑے ہیں۔ د راـصل خبر یہ ہے کہ ہمیشہ سادگی کی زندگی جینے والے مانک سرکار نے بی جےپی سے نئے گھر اور بڑی گاڑی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنے مطالبہ کے تحت سی پی آئی (ایم ) کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ نے 26 مارچ کو تریپورا اسمبلی کے سکریٹری کو خط لکھا ہے ۔ مانک سرکار نے لکھا ہے کہ ان کے پاس رہنے کے لئے گھر نہیں ہے ایسے میں انہیں کوئی سرکاری گھر دیا جائے ۔ منی پور میں حزب مخالف لیڈر نے یہ بھی لکھا کہ انہیں کوارٹر کہا ں چاہئے ۔ مانک سرکار کے مطابق اگرتلا میں وزرا کوارٹر لین میں ششو بہارہائر سکنڈری اسکول کے پاس تین نئے کوارٹروں کی تعمیر کی جا رہی ہے ، ان میں سے ایک انہیں چاہئے۔

Loading...

 

Loading...