نریندر مودی حکومت تمام محاذ پر ناکام : کانگریس

پٹنہ: کانگریس نے آج کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت اب تک تمام محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور حساس امور سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے ارادے سے اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگا رہی ہے۔

May 09, 2018 08:33 PM IST | Updated on: May 09, 2018 08:33 PM IST
نریندر مودی حکومت تمام محاذ پر ناکام : کانگریس

علامتی تصویر

 

پٹنہ: کانگریس نے آج کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت اب تک تمام محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور حساس امور سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے ارادے سے اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگا رہی ہے۔

Loading...

کانگریس کی قومی ترجمان اور بہار کے سوپول سے پارٹی کی پارلیمانی رکن محترمہ رنجیت رنجن نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مودی حکومت گزشتہ چار برسوں سے صرف جملہ بازی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انکی پارٹی گزشتہ لوک سبھا اجلاس کے دوران بدعنوانی اور دلتوں پر مظالم سمیت کئی دیگر حساس امور کو ایوان میں بحث کے لئے اٹھانے کی مانگ کررہی تھی لیکن حکمراں جماعت نے اس سے بچنے کے لئے جان بوجھ کر ایوان نہیں چلنے دیا اور اپوزیشن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔

کانگریس ترجمان نے کہاکہ اس وقت پنجاب نیشنل بنک کے اربوں روپے کے گھپلہ کے اہم ملزم نیرو مودی ، دلت پر مظالم کے بڑھتے واقعات اور مہنگائی جیسے کئی اہم امور ہیں۔ بی جے پی تمام امور سے لوگوں کی وجہ ہٹانے کے ارادہ سے اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

Loading...