شیلٹر ہوم کیس : وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف سی بی آئی جانچ کی خبر نکلی جھوٹی ، جانیں کیا ہے سچ

بہار کے مشہور مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی استحصال کیس سے وابستہ ایک معاملہ میں وزیر اعلی نتیش کمار سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ خصوصی پاکسو کورٹ نے سی بی آئی کے پٹنہ ایس پی کو اس کا حکم دیا ہے ۔

Feb 16, 2019 07:09 PM IST | Updated on: Feb 16, 2019 07:37 PM IST
شیلٹر ہوم کیس : وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف سی بی آئی جانچ کی خبر نکلی جھوٹی ، جانیں کیا ہے سچ

نتیش کمار: فائل فوٹو

مظفرپور شیلٹر ہوم معاملہ سے وابستہ وزیر اعلی نتیش کمار کی خبر کو لے کر ہفتہ کو سنسنی خیز خبریں بنتی رہیں ۔ کئی ٹیلی ویزن چینلوں اور نیوز ویب پورٹل پر یہ خبر آئی کہ وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف سی بی آئی جانچ ہونے والی ہے ۔ ظاہر ہے کہ وزیر اعلی نتیش کا نام آتے ہی اس پر چوطرفہ بحث ہونے لگی اور اپوزیشن نے بھی حملے تیز کردئے ۔ حالانکہ اب یہ خبر جھوٹی ثابت ہوگئی ہے۔

سی بی آئی کے وکیل شرد سنہا نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی بات ہی نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تینوں کے خلاف جانچ کا کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے ۔ ایک معمول کی کارروائی کے تحت صرف سی بی آئی کو فارورڈ کیا گیا ہے ۔اس کیلئے کوئی جانچ کا حکم نہیں دیا گیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ شیلٹر ہوم سانحہ میں گرفتار ڈاکٹر اشونی نے اپنے وکیل کے ذریعہ عرضی دی تھی ، جس میں مطالبہ کیا تھا کہ شیلٹر ہوم کے سلسلہ میں وزیر اعلی نتیش کمار ، محکمہ سماجی بہبود کے پرنسپل سکریٹری اتل پرساد اور اس وقت کے ڈی ایم دھرمیندر سنگھ کے رول کی جانچ کی جائے ۔ پاکسو عدالت نے اس کو صرف سی بی آئی کو فارورڈ کیا ہے کہ آپ دیکھیں کہ معاملہ کیا ہے ۔

اسی خبر کو جانے انجانے میں کئی نیوز چینلوں اور ویب سائٹس نے ٹویسٹ کردیا اور سی بی آئی جانچ کی خبر نشر کردی ۔ لیکن اب سی بی آئی کے وکیل نے تصویر صاف کردی ہے۔

Loading...

Loading...