بہاراین ڈی اے میں پھرگھمسان، اوپیندرکشواہا کوامت شاہ کا 20-20 فارمولہ منظورنہیں

Sep 24, 2018 05:24 PM IST | Updated on: Sep 24, 2018 05:26 PM IST
بہاراین ڈی اے میں پھرگھمسان، اوپیندرکشواہا کوامت شاہ کا 20-20 فارمولہ منظورنہیں

آرایل ایس پی سربراہ اوپیندر کشواہا: فائل فوٹو

بہار لوک سبھا الیکشن کے مدنظراین ڈی اے اتحاد میں شامل راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) نے بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ کے لوک سبھا سیٹ تقسیم کی تجویزکو ٹھکرادیا ہے۔ مرکزی وزیراورآرایل ایس پی سربراہ اوپیندرکشواہا نے بی جے پی کے 20-20 سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کو ماننے سے انکارکردیا ہے۔

بی جے پی صدر امت شاہ کے 20-20 فارمولے کے مطابق بہار کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے 20 سیٹوں پربی جے پی الیکشن لڑتی، وہیں باقی کی 20 سیٹیں این ڈی اے کی دیگر معاون پارٹیوں کے حصے میں آتیں۔ اس فارمولے کے مطابق 12 سیٹیں جے ڈی یوکوجبکہ رام ولاس پاسوان کی پارٹی کو 6 اورکشواہا کی پارٹی آرایل ایس پی کو دوسیٹیں ملنی طے کی گئی تھیں۔

Loading...

حالانکہ اس فارمولے پرکشواہا نے پٹنہ میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا "میں کرکٹ نہیں کھیلتا اورمجھے یہ 20-20 فارمولہ بھی نہیں سمجھ آتا۔ اس کی جگہ میں"گلی ڈنڈا" کھیلنا پسند کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا یہ بہاراین ڈی اے میں طوفان سے قبل کی خاموشی تو نہیں...؟

وہیں جب کشواہا سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے اعتراضات کو لے کربی جے پی نے ان سے رابطہ کیا ہے؟ تو آرایل ایس پی سربراہ نے کہا کہ جب تک اس کے کوئی ٹھوس نتائج نہیں نکلتے، تب تک میں اس پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:     مرکزی وزیراوپیندر کشواہا نے کہا "مودی کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے ہیں این ڈی اے کے کچھ لوگ"۔

یہ بھی پڑھیں:   ایکسکلوزیو: نتیش کمارکو 2020 میں وزیراعلیٰ کا امیدوارنہیں بننا چاہئے: اوپیندرکشواہا

Loading...