ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کوبھارت رتن دینے کا نیتش کمار کا مطالبہ

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکزی حکومت سے اس سال سماجوادی مفکر اور لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا۔

Apr 29, 2018 10:32 PM IST | Updated on: Apr 29, 2018 10:47 PM IST
ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کوبھارت رتن دینے کا نیتش کمار کا مطالبہ

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکزی حکومت سے اس سال سماجوادی مفکر اور لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا۔

نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آج لکھے خط میں ڈاکٹر لوہیا کی تحریک آزادی اور آزادی حاصل کرنے کے بعد جمہوریت کو مضبوط کرنے میں ان کی خصوصی شراکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی اور جمہوریت کے اس مجاہد آزادی کے اعزاز میں اس سال ڈاکٹر لوہیا کی سالگرہ (12 اکتوبر) کے موقع پر بھارت رتن دینے کے ساتھ ہی ان کے نام پر گوا ہوائی اڈے کا نام رکھا جائے ۔

Loading...

وزیر اعلی نے کہا کہ جب یہ یقینی ہو گیا کہ ملک کو آزادی مل جائے گی یہ سوال قابل غور تھا کہ اپوزیشن کا کردار ادا کرنے قابل لیڈر اور کارکن کہاں سے آئیں گے جو ملک کی سیاست کو عوامی بنا سکیں۔

اس سوال پر اس وقت کے کانگریس پارٹی کی نئی نسل کے نوجوان رہنماؤں نے یہ فیصلہ کیا کہ مضبوط اپوزیشن کا کردارادا کرنے کے لئے ایک نئی پارٹی کی تشکیل ضروری ہے۔ اس کے پیش نظر سال 1948 میں ڈاکٹر لوهيا اور لوک نائک جے پرکاش نارائن سمیت زیادہ تر سماجوادی لیڈروں نے کانگریس سے ناطہ توڑ لیا۔

Loading...