بہار جیسی پسماندہ ریاست کے مسائل پر نیتی آیوگ توجہ مرکوز کرے : نتیش کمار

نیتی آیوگ کو بہار جیسی پسماندہ ریاست کے مسائل کے حل کے لئے خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Jun 17, 2018 10:24 PM IST | Updated on: Jun 17, 2018 10:24 PM IST
بہار جیسی پسماندہ ریاست کے مسائل پر نیتی آیوگ توجہ مرکوز کرے : نتیش کمار

میٹنگ میں وزیر اعلی نتیش کمار ۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے چودہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق مقرر ٹیکس منتقلی کے طریقہ کار سے بہار کا حصہ گھٹنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ نیتی آیوگ کو بہار جیسی پسماندہ ریاست کے مسائل کے حل کے لئے خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مسٹر کمار نے نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ چوتھی میٹنگ میں کہا کہ 14 ویں فائنانس کمیشن کی سفارش کے تحت ریاستوں کی ٹیکس منتقلی کو 32 فیصد سے بڑھا کر 42 فیصد کیا گیا ہے ، جو صرف ایک بنیادی تبدیلی کی علامت ہے ۔

ایک طرف ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے، ریاستوں کی حصہ داری میں اضافہ ہوا وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت کی طرف سے مرکزی منصوبوں اور مرکز اسپانسرڈ اسکیموں میں کمی کی وجہ سے بڑی حد تک مسائل سے پر ہوگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ریاست وار جو طریقہ منتقلی مقرر ہوا ، اس کی وجہ سے بہار کا حصہ 10.917 فیصد (13 ویں مالیاتی کمیشن) سے گھٹ کر 9.665 فیصد (14 ویں مالیاتی کمیشن) ہو گیا۔

Loading...

Loading...