لالو کہیں بھی جاتے ہیں تو پتہ نہیں مخالفین کو کیا ہو جاتا ہے: نتیش کمار

ویشالی۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ویشالی ضلع کے راگھوپور میں گنگا ندی پر بننے والے 6 لین والے ایک پل کے افتتاحی کام میں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد کے شامل ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔

Feb 01, 2016 09:34 AM IST | Updated on: Feb 01, 2016 09:34 AM IST
لالو کہیں بھی جاتے ہیں تو پتہ نہیں مخالفین کو کیا ہو جاتا ہے: نتیش کمار

ویشالی۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ویشالی ضلع کے راگھوپور میں گنگا ندی پر بننے والے 6 لین والے ایک پل کے افتتاحی کام میں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد کے شامل ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ کچی درگاہ سے بدوپر کے درمیان بننے والے 6 لین کے ایک پل کے افتتاحی کام کے لئے راگھوپور ديارا واقع موہن پور گاؤں کے قریب منعقد ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں نتیش نے کہا کہ لالو کہیں بھی جاتے ہیں تو پتہ نہیں مخالفین کو کیا ہو جاتا ہے۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی کی طرف سے لالو پرساد کے کسی افسر کو فون کرنے پر سرکاری کام میں دخل دینے کا الزام لگایا گیا تھا اور انہیں اس سرکاری پروگرام میں مدعو کئے جانے پر بھی سوال کھڑا کیا تھا۔ نتیش نے کہا کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد حکمراں اتحاد کے گروپ کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی ہیں، ان کے کہیں جانے پر لوگوں کو کیوں اعتراض ہے۔

Loading...

نتیش نے کہا کہ ہم تو مخالف پارٹی کے رہنماؤں، تمام جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کو سنگ بنیاد اور افتتاحی پروگراموں میں بلاتے ہیں۔ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔

 

 

Loading...