بہار میں سنی لیونی نے کیا انجینئرنگ امتحان میں ٹاپ، پی ایچ ای ڈی محکمہ نے درج کرایا کیس

حال ہی بہار سے جڑی ایک خبر سامنے آئی ہے جس میں سنی لیونی، جونیئر انجینئرنگ میرٹ لسٹ میں پہلے نمبر پرآئی ہیں۔

Feb 21, 2019 11:00 PM IST | Updated on: Feb 21, 2019 11:34 PM IST
بہار میں سنی لیونی نے کیا انجینئرنگ امتحان میں ٹاپ، پی ایچ ای ڈی محکمہ نے درج کرایا کیس

حال ہی بہار سے جڑی ایک خبر سامنے آئی ہے جس میں سنی لیونی، جونیئر انجینئرنگ میرٹ لسٹ میں پہلے نمبر پرآئی ہیں۔  بہار پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ (پی ایچ ای ڈی) کے نتائج آنے کے بعد محکمہ نے سنی لیونی کے خلاف کیس درج کرا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، پی ایچ ای ڈی محکمہ کے سکریٹری جتیندر کمار نے سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے، محکمہ کی امیج کو خراب کرنے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت سنی لیونی کے خلاف پٹنہ کے شاستری نگر تھانے میں کیس درج کرایا ہے۔

Loading...

Sunny-Leone-application

وہیں سنی لیونی کے ٹاپ کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خود انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’ ہاہا، میں بےحد خوش ہوں کہ دوسری سنی نے اتنا اچھا اسکور کیا ہے‘‘۔

بتا دیں کہ یہ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نہیں ہیں، بلکہ 13 مئی 1991 کو جنمی سنی لیونی نام کی خاتون ہیں، جن کے والد کا نام لیونا لیونی ہے۔

sunny-1

Loading...