بی جے پی - جے ڈی یو میں سیٹوں کی تقسیم پر ہوگیا فیصلہ ، نتیش کمار نے ابھی راز کھولنے سے کیا انکار

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔

Sep 16, 2018 08:49 PM IST | Updated on: Sep 16, 2018 08:49 PM IST
بی جے پی - جے ڈی یو میں سیٹوں کی تقسیم پر ہوگیا فیصلہ ، نتیش کمار نے ابھی راز کھولنے سے کیا انکار

نتیش کمار اور امت شاہ ۔ فائل فوٹو ۔

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ جے ڈی یو کی میٹنگ میں وزیر اعلی نتیش کمار نے اس بات کا اعلان کیا ، لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے لیڈروں کو کوئی مسئلہ پیدا نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ میٹنگ میں نتیش سیٹ شیئرنگ کو لے کر کافی مطمئن نظر آئے ۔

میٹنگ میں سے جو باتیں نکل کر سامنے آئی ہیں ان کے مطابق سیٹوں کی تقسیم کا اعلان اسی مہینے ہوجائے گا ۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک وزیر نے بتایا کہ 15 سیٹوں کا مسئلہ حل ہوچکا ہے ، جب کہ ایک سیٹ کو لے کر بی جے پی سے بات چیت آخری مرحلہ میں ہے۔ یہ معاملہ سلجھتے ہی سیٹ شیئرنگ کا اعلان کردیا جائے گا۔ میٹنگ میں نتیش نے بھی کہا کہ دونوں پارٹیوں میں سیٹ شیئرنگ کا کام پورا ہوچکا ہے اور مل جل کر یہ مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔

نتیش نے اپنی پارٹی کے لیڈروں کو واضح طور پر کہا ہے کہ سبھی بات چیت ہوچکی ہے ۔ بات اتنی رازدارانہ ہے کہ میرے قریب رہنے والوں کو بھی اس کی خبر نہیں ہے۔ بی جے پی نے انہیں کتنی سیٹیں دی ہیں ، اس کا راز وہ ابھی نہیں کھولیں گے ۔ نتیش نے کہا کہ بی جے پی نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نتیش نے اپنی پارٹی کے ترجمانوں کو بھی خاص طور پر اس معاملہ پر بیانات نہ دینے کی ہدایت دی۔

Loading...

Loading...