بی جے پی کو ووٹ دے کر عظیم ہماچل پردیش کا خواب سچ کریں : مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے عظیم ہماچل پردیش کے خواب کو سچ کرنے لئے ریاست کے لئے لوگوں سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کامیاب کرنے کی اپیل کی۔

Nov 04, 2017 09:47 PM IST | Updated on: Nov 04, 2017 09:47 PM IST
بی جے پی کو ووٹ دے کر عظیم ہماچل پردیش کا خواب سچ کریں : مودی

منڈی: وزیراعظم نریندر مودی نے عظیم ہماچل پردیش کے خواب کو سچ کرنے لئے ریاست کے لئے لوگوں سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کامیاب کرنے کی اپیل کی۔ یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ ہماچل پردیش کی عظمت رہی ہے۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور سابق وزیر اعلی شانتا کمار کے دور میں ریاست کی بہت ترقی ہوئی تھی۔ مسٹر واجپئی نے ریاست کو خصوصی اقتصادی پیکیج بھی دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ "مودی اور دھومل ٹیم معاشرے کے تمام طبقوں کی ترقی کو یقینی بنائے گی۔ ریاست کی کانگریس حکومت کی کھنچائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی بدعنوانی ریاست کی معاشی تباہی کا باعث بنی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 70 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود، ریاست کے سیاحتی شعبہ اور جنگلات میں مطلوبہ ترقی نہیں ہوئي۔ توانائی اور سیاحت کے لئے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کے باوجود ریاست کی جنگل کے املاک کو وسیع نقصان پہنچا ہے۔

Loading...

Loading...