نکسلیوں کی فائرنگ میں جانباز سب انسپکٹر شہید

مونگیر: بہار کے ضلع مونگیر کے انتہاپسندی سے متاثر دھرہرا تھانہ علاقہ میں ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے انتہاپسندوں نے فائرنگ میں آج ایک سب انسکٹر شہید ہوگئے۔

Jan 30, 2016 05:56 PM IST | Updated on: Jan 30, 2016 05:57 PM IST
نکسلیوں کی فائرنگ میں جانباز سب انسپکٹر شہید

مونگیر: بہار کے ضلع مونگیر کے انتہاپسندی سے متاثر دھرہرا تھانہ علاقہ میں ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے انتہاپسندوں نے فائرنگ میں آج ایک سب انسکٹر شہید ہوگئے۔

سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) للت موہن شرما نے یہاں بتایا کہ مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور مقامی پولیس کو ماؤنوازوں کے دھرہرا تھانہ علاقے کے بنگالی باندھ کے نزدیک پناہ لئے جانے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس فورس کے موقع پر پہنچتے ہی نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی۔

مسٹر شرما نے بتایا کہ نکسلیوں کی جانب سے چلائی گئی گولی سے دھرہرا تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر بھاویش کمار شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ مسٹر کمار کو مونگیر صدر اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

ایس ڈی پی او نے بتایا کہ واقعہ کے بعد دھرہرا تھانہ علاوہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں نکسلیوں کی گرفتاری کےلئے باریکی سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اضافی پولیس دستہ تعینات کیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...