صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی بال بال بچے ، کھائی میں گری قافلے میں شامل ایک کار

بتایا جاتا ہے کہ صدر جمہوریہ کے اس قافلے میں چار کاریں شامل تھیں۔ اس حادثے میں کچھ لوگوں کو چوٹیں بھی آئی ہیں

Jul 15, 2016 12:45 PM IST | Updated on: Jul 15, 2016 12:47 PM IST
صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی بال بال بچے ، کھائی میں گری قافلے میں شامل ایک کار

دارجلنگ : صدر پرنب مکھرجی جمعہ کو سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ صدر پرنب مکھرجی میں قافلہ میں شامل ایک گاڑی کھائی گر کر تباہ ہو گئی ۔ اس واقعہ میں کئی سیکورٹی اہلکارمعمولی زخمی ہوگئے ہیں ۔

صدر جمہوریہ کا یہ قافلہ دارجلنگ سے باگڈوگرا جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ صدر جمہوریہ کے اس قافلے میں چار کاریں شامل تھیں۔ اس حادثے میں کچھ لوگوں کو چوٹیں بھی آئی ہیں ۔ اس قافلے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی کار بھی شامل تھی۔

اب تک ملی معلومات کے مطابق صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعلی ممتا بنرجی محفوظ ہیں۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ، اس وقت موسم کافی خراب تھا اور شاید اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔

Loading...

Loading...