پلوامہ دہشت گردانہ حملہ پر وزیر اعظم مودی نے کہا : جو آگ آپ کے دل میں ، وہی میرے دل بھی

وزیر اعظم مودی نے آج ملک کے عوام کو پلوامہ دہشت گردنہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی شہادت کا معقول جواب دئے جانے کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جو آگ آپ کے دل میں ہے ، وہی آگ میرے دل میں بھی ہے ۔

Feb 17, 2019 08:52 PM IST | Updated on: Feb 17, 2019 08:52 PM IST
پلوامہ دہشت گردانہ حملہ پر وزیر اعظم مودی نے کہا : جو آگ آپ کے دل میں ، وہی میرے دل بھی

وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو

وزیر اعظم مودی نے آج ملک کے عوام کو پلوامہ دہشت گردنہ حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے 40 جوانوں کی شہادت کا معقول جواب دئے جانے کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جو آگ آپ کے دل میں ہے ، وہی آگ میرے دل میں بھی ہے ۔مسٹر مودی نے بہار کے برونی تقریباََ 33 ہزارکروڑ روپے کے 12 سے زائد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں ملک کے لئے جان نثار کرنے والے پٹنہ کے شہید سنجے کمار اور بھاگلپور کے رتن کمار ٹھاکر کو وہ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں محسوس کر رہا ہوں کہ آپ کے اور عام لوگوں کے دلوں میں کتنی آگ ہے ، جو آگ آپ کے دل میں ہے ، وہی آ گ میرے دل میں بھی ہے ۔ اس سے قبل بہار کے وزیر ِ اعلیٰ نتش کمار نے بھی کہا کہ جموںوکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گرووں کے بزدلانہ حملے میں 40 جوان شہید ہو گئے تھے ، اس سانحہ سے پورا ملک غصہ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ایسی بزدلانہ حرکت کی ہے اور جس نے بھی اس میں مدد کی ہے ، اس سے انتقام لیا جائے گا ۔

مسٹر کمار نے کہا کہ اس سانحہ میں بہار کے دو جوان شہید ہوئے ہیں ، ان کے اہلِ خانہ کو ریاستی سرکار پوری مدد کرے گی ۔ شہید کے اہل خانہ کوکسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہ آئے ، اس کے لئےریاستی سرکار نے ا مداد کا علان کیا ہے۔ انہوں نے کہا خوشی کی بات ہے کہ عام لوگ بھی ذاتی طور پر شہید نوجوان کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں ۔

Loading...

Loading...