راہل گاندھی ہتک عزت کے ایک معاملے میں عدالت میں پیش ہونے کے لئے گوہاٹی پہنچے

راہل گاندھی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے ایک کارکن کے ذریعہ درج کرائے گئے ہتک عزت کےایک معاملے میں ایک مقامی عدالت میں پیش ہونے کےلئے آج گوہاٹی پہنچے۔

Sep 29, 2016 12:38 PM IST | Updated on: Sep 29, 2016 12:38 PM IST
راہل گاندھی ہتک عزت کے ایک معاملے میں عدالت میں پیش ہونے کے لئے گوہاٹی پہنچے

گوہاٹی۔ کانگریس کے نائب صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے ایک کارکن کے ذریعہ درج کرائے گئے ہتک عزت کےایک معاملے میں ایک مقامی عدالت میں پیش ہونے کےلئے آج گوہاٹی پہنچے۔ مسٹر گاندھی صبح نوبجے نئی دہلی سے گوہاٹی کےلئےطیارے سے روانہ ہوئے۔ وہ کامروپ ضلع کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔ مسٹر گاندھی کا راجیو بھون میں پارٹی کارکنان سے ملنے اور خطاب کرنے کا بھی پروگرام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آرایس ایس پر کئے گئے قابل اعتراض تبصرے کے سلسلے میں آر ایس ایس کے ایک کارکن نے مسٹر گاندھی کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔

Loading...

Loading...