!ممتا بنرجی کا بڑا بیان- مرنے کو تیار ہوں لیکن مودی حکومت کے آگے جھکنے کو نہیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اس پر مرنے کو تیار ہیں لیکن جھکنے کو نہیں، وہ اپنا دھرنا ایسے ہی جاری رکھیں گی۔

Feb 04, 2019 02:00 PM IST | Updated on: Feb 04, 2019 03:01 PM IST
!ممتا بنرجی کا بڑا بیان- مرنے کو تیار ہوں لیکن مودی حکومت کے آگے جھکنے کو نہیں

مغربی بنگال وزیر اعلی ممتا بنرجی ۔ فائل فوٹو

ممتا بنرجی اور سی بی آئی کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے کیوں کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اس پر مرنے کو تیار ہیں لیکن جھکنے کو نہیں، وہ اپنا دھرنا ایسے ہی جاری رکھیں گی۔

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں سی بی آئی کے کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کے خلاف دھرنے پر بیٹھیں ممتا بنرجی نے اتوار کے روز کہا تھا، ’’ میں یقین دلا سکتی ہوں، میں مرنے کے لئے تیار ہوں، لیکن میں مودی حکومت کے آگے جھکنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔ ہم ایمرجنسی نافذ نہیں کرنے دیں گے۔ براہ کرم ہندوستان کو بچائیں‘‘۔

Loading...

حزب مخالف بھی ممتا کے ساتھ

کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی ممتا بنرجی کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں دیگر جماعتیں بھی ممتا بنرجی کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں۔  عمر عبداللہ ، محبوبہ مفتی، اروند کیجریوال، شرد پوار، لالو یادو، اکھیلیش یادو نے بھی ممتا بنرجی کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کا ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان، کہا مودی سرکار مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے

Loading...