این ڈی اے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں اوپیندرکشواہا

مرکزی وزیراورآرایل ایس پی سربراہ اوپیندرکشواہا کولے کربہار کی سیاست تیز ہوگئی ہے۔ نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ کے بعد کوئی حتمی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

Nov 17, 2018 11:48 AM IST | Updated on: Nov 17, 2018 11:48 AM IST
این ڈی اے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں اوپیندرکشواہا

مرکزی وزیراورآرایل ایس پی سربراہ اوپیندر کشواہا: فائل فوٹو

لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرسیٹوں کی تقسیم کو لے کراین ڈی اے میں جاری رسہ کشی کے درمیان مرکزی وزیراورراشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے کہا کہ انہوں نے اپنا من بنالیا ہے۔ نیوز18 سے خاص بات چیت میں انہوں نے کہا کہ "میں ہفتہ کو پٹنہ میں نیشنل ایگزیکٹیوکی میٹنگ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ اپنی رائے   پرتبادلہ خیال کروں گا اورآپ ایک بڑے فیصلے کی امید کرسکتے ہیں۔

وہیں کشواہا نے بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ سے ایک بارپھرملنے کا وقت طلب کیا ہے۔ انہوں نے امید کا اظہارکیا ہے کہ انہیں ملنے کا وقت ملے گا۔ کشواہا نے دعوی کیا ہے کہ این ڈی اے سے سیٹ شیئرنگ پران کی بات بن جائے گی اوراگرنہیں بنی تووہ وزیراعظم سے بھی بات کریں گے۔

Loading...

دوسری طرف جے ڈی یو کے بہارپردیش صدروششٹھ نارائن سنگھ نے اوپیندرکشواہا کو لے کرجمعہ کو بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے این ڈی اے کی صحت پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدرکے بیان سے واضح ہے کہ اتحاد کے رشتوں میں تلخیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

وہیں آرایل ایس پی لیڈرپردیپ مشرا نے کہا کہ ان کی پارٹی وششٹھ نارائن سنگھ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بات بی جے پی سے ہورہی ہے کیونکہ آرایل ایس پی کا اتحاد بی جے پی سے ہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ معاملے کوختم کرنے کے لئے ضرورت ہوئی توپارٹی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی بات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  اوپیندر کشواہا کی دلی میں شرد یادو سے ملاقات، مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز

یہ بھی پڑھیں:        بہاراین ڈی اے میں پھرگھمسان، اوپیندرکشواہا کوامت شاہ کا 20-20 فارمولہ منظورنہیں

یہ بھی پڑھیں:   مرکزی وزیراوپیندر کشواہا نے کہا "مودی کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے ہیں این ڈی اے کے کچھ لوگ"۔

یہ بھی پڑھیں:    تیجسوی یادو نے اشاروں اشاروں میں اوپیندر کشواہا کو دی آر جے ڈی میں شامل ہونے کی دعوت

Loading...