اوپیندر کشواہا کی دلی میں شرد یادو سے ملاقات، مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز

آر ایل ایس پی صدر اوپیندر کشواہا کی شرد یادو سے ملاقات پر ان کے مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے

Nov 12, 2018 12:15 PM IST | Updated on: Nov 12, 2018 12:22 PM IST
اوپیندر کشواہا کی دلی میں شرد یادو سے ملاقات، مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز

دلی دورے پر آئے کشواہا کی شرد یادو سے ملاقات پہلے سے طے نہیں تھی۔

بہار میں این ڈی اے کے اپنے اتحادیوں سے تلخ ہوتے رشتوں کا ایک اور اشارہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر اور آر ایل ایس پی صدر اوپیندر کشواہا نے پیر کے روز اپوزیشن لیڈر شرد یادو سے ملاقات کی۔

دلی دورے پر آئے کشواہا کی شرد یادو سے ملاقات پہلے سے طے نہیں تھی۔ ایسے میں اس ملاقات کے کئی سیاسی معانی نکالے جا رہے ہیں اور ان کے مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے وہ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

Loading...

دراصل، پیر کو کشواہا کا بی جے پی صدر امت شاہ سے ملاقات کا پروگرام تھا۔ ایسی خبریں تھیں کہ وہ اس دوران پارٹی کے ارکان اسمبلی کو جے ڈی یو کے ذریعہ ’ ورغلانے‘ کی کوششوں کی شکایت کریں گے۔ خبر ہے کہ آر ایل ایس پی کے دو ارکان اسمبلی جے ڈی یو میں شامل ہونے والے ہیں۔

شرد یادو سے ملاقات پر کشواہا نے کہا کہ ہماری پارٹی تو الگ ہے لیکن مدعے ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے اپنے ارکان اسمبلی سدھانشو شیکھر اور للن پاسوان کے جے ڈی یو میں شامل ہونے کی خبروں پر کہا کہ نتیش کمار انہیں برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

Loading...