اب راکی کی ماں منورما دیوی فرار، پولیس گرفتاری کی تیاری میں، منورما دیوی پارٹی سے معطل

گیا۔ جے ڈی یو ایم ایل سی منورما دیوی پر ایک اور مصیبت آ پڑی ہے۔ پولیس ان کی گرفتاری کی تیاری میں ہے لیکن وہ گھر سے غائب ہیں۔

May 11, 2016 11:29 AM IST | Updated on: May 11, 2016 11:30 AM IST
اب راکی کی ماں منورما دیوی فرار، پولیس گرفتاری کی تیاری میں، منورما دیوی پارٹی سے معطل

گیا۔ جے ڈی یو ایم ایل سی منورما دیوی پر ایک اور مصیبت آ پڑی ہے۔ پولیس ان کی گرفتاری کی تیاری میں ہے لیکن وہ گھر سے غائب ہیں۔ روڈ ریج واقعہ میں کاروباری کے بیٹے کے قتل کے ملزم ان کے بیٹے راکی ​​یادو کی تلاش میں منورما کے گھر میں چھاپے کے دوران کچھ شراب کی بوتلیں ملی تھیں۔ اس معاملے میں پولیس نے راکی ​​اور بندیشوری یادو عرف بندی یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا  کہ جس گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں وہ گھر منورما دیوی کے نام سے ہے۔ اس کے بعد پولیس نے منورما دیوی کو نان ایف آئی آر ملزم بنایا ہے۔ پولیس نے شراب برآمدگی کیس میں منورما دیوی کی گرفتاری کے لئے کورٹ میں گرفتاری وارنٹ مانگا۔

Loading...

منورما دیوی منگل کی صبح سے ہی گھر سے غائب ہیں اور پولیس نے ان کا گھر سیل کر دیا ہے۔ ادھر، منورما دیوی کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر بششٹھ نارائن سنگھ نے بتایا کہ منورما دیوی کے گھر سے شراب برآمد ہوئی ہے۔ یہ ریاست میں لاگو شراب بندی قانون کے خلاف ہے۔ اسی کے چلتے ان پر کارروائی کی گئی ہے۔

راکی نے 6-7 مئی کی رات کو آدتیہ سچدیوا کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے دو دن اسے بودھ گیا میں باپ کی فیکٹری سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے راکی ​​کے والد بندیشوری پرساد یادو عرف بندی یادو اور منورما دیوی کےمحافظ راجیش کمار کو اتوار کو ہی گرفتار کر لیا تھا۔ عدالت نے ان دونوں کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔

Loading...