بہارٹرین حادثہ: کنبھ میلہ دیکھنے جارہی تھیں یہ دو خواتین لیکن ہوگیا حادثہ

دونوں ہلاک ہونے والی خواتین کھگڑیا کے بلوآہی محلہ کی رہنے والی تھیں، جن کے نام ایلچا دیوی اوراندرا دیوی ہیں۔

Feb 03, 2019 10:38 AM IST | Updated on: Feb 03, 2019 10:38 AM IST
بہارٹرین حادثہ: کنبھ میلہ دیکھنے جارہی تھیں یہ دو خواتین لیکن ہوگیا حادثہ

متاثرہ خاندان۔

بہارکے حاجی پورمیں اتوارعلی الصبح بڑا ریل حادثہ ہوا ہے۔ اس ریل حادثے میں جوگبنی سے نئی دہلی جارہی آنند بہار- رادھیکا پورسیمانچل ایکسپریس کے 9 ڈبے پٹری سے اترگئے۔ حادثے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں دو خواتین کھگڑیا کی رہنے والی تھیں۔ دونوں خواتین پریاگ راج میں کنبھ میلہ دیکھنے جارہی تھیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں ہلاک ہونےوالی  خواتین کھگڑیا کے بلوآہی محلہ کی رہنے والی تھیں، جن کے نام ایلچا دیوی اوراندرا دیوی ہیں۔ اندرا دیوی کی عمر55 سال ہے۔ ذرائع کے مطابق مہلوکین کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی کنبھ جارہے تھے، جنہوں نے ٹرین حادثہ کے بعد فون کرکے گھروالوں کو اطلاع دی۔ اس کے بعد مہلوکین کے گھرمیں کہرام مچ گیا۔

Loading...

واضح رہے کہ یہ ریل حادثہ حاجی پور- بچھواڑہ ریل کھنڈ کے مہناراورسہدوئی اسٹیشن کے درمیان ہوا، جب تیزرفتارسے جارہی ٹرین کے 9 ڈبے اچانک پٹری سے اترگئے۔  یہ حادثہ حاجی پور- بچھواڑا ریل کھنڈ کے مہناراورسہدیئی بزرگ اسٹیشن کے درمیان ہوا، جب تیزرفتارسے جارہی ٹرین کے 9 ڈبے اچانک پٹری سے اترگئے۔ ایسٹ سینٹرل ریلوے کے ترجمان راجیش کمارنے بتایا کہ اس حادثے میں ایک جنرل کوچ، ایک اے سی کوچ بی -3 اور تین سلیپرکوچ ایس -8، ایس -9 اورایس -10 کے علاوہ چاردیگرڈبے پٹری سے اترگئیں۔

Loading...