سیمانچل ایکسپریس حادثہ میں 7 لوگوں کی موت، متعدد زخمی، معاوضے کا اعلان

اس حادثے میں مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ٹرین کے کئی ڈبے ایک دوسرے کے اوپرچڑھ گئے ہیں۔

Feb 03, 2019 09:41 AM IST | Updated on: Feb 03, 2019 12:06 PM IST
سیمانچل ایکسپریس حادثہ میں 7 لوگوں کی موت، متعدد زخمی، معاوضے کا اعلان

سیمانچل ایکسپریس کے پٹری سے اترنے پر7 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بہارکے حاجی پورمیں بڑا ریل حادثہ ہوا ہے۔ اتوارکوعلی الصبح ہوئے اس ریل حادثے میں جوگبنی سے نئی دہلی جارہی آنند وہار - رادھیکا پورسیمانچل ایکسپریس کی 9 ڈبے پٹری سے اترگئیں۔ خبرلکھے جانے تک اس حادثے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی مسافرزخمی ہیں۔  ریلوے نے اس حادثے کے بعد مہلوکین اورزخمیوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے کے مطابق مہلوکین کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا جبکہ سنگین طورپرزخمیوں کو ایک لاکھ اورمعمولی طورپرزخمیوں کو50-50 ہزارروپئے کا معاوضہ ملے گا۔

Loading...

اس حادثہ پربہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ انتظامیہ کو تمام طرح کی تعاون فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موقع پرراحت اوربچاوٹیم کے اہلکارپہنچ چکے ہیں اوروہ راحت اوربچاوکے کاموں میں مصروف ہیں۔

یہ حادثہ حاجی پور- بچھواڑا ریل کھنڈ کے مہناراورسہدیئی بزرگ اسٹیشن کے درمیان ہوا، جب تیزرفتارسے جارہی ٹرین کے 9 ڈبے اچانک پٹری سے اترگئے۔ ایسٹ سینٹرل ریلوے کے ترجمان راجیش کمارنے بتایا کہ اس حادثے میں ایک جنرل کوچ، ایک اے سی کوچ بی -3 اورتین سلیپرکوچ ایس -8، ایس -9 اورایس -10 کے علاوہ چاردیگرڈبے پٹری سے اترگئیں۔

وزیرریل پیوش گوئل نے اس حادثے کے بعد ٹوئٹ کرکے ہیلپ لائن نمبرجاری کئے ہیں۔ یہ نمبرہیں ۔

سونپور -06158221645

حاجی پور -06224272230

برونی-06279232222

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، کیونکہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ٹرین کے کئی ڈبے ایک دوسرے کے اوپرچڑھ گئے ہیں۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی سونپوراوربرونی سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو جائے واردات پرروانہ کردیا گیا ہے۔ سونپورریل منڈل سے افسران کی ٹیم بھی موقع پرروانہ ہوگئی ہے۔ اندھیرے کی وجہ سے راحت اوربچاو کام میں رکاوٹ آرہی ہے۔

اس حادثے کے بعد اس روٹ پرسبھی پیسنجرٹرینوں کا آنا جانا منسوخ کردیا گیا ہے۔ وہیں میل اورایکسپریس ٹرین پٹنہ - موکاما - برونی جنکشن کے راستے کو منتقل کیا گیا ہے۔

 

Loading...