ہائی پروفائل جسم فروشی کے دھندے کا انکشاف، وہاٹس ایپ پر ہوتی تھی کسٹمرس سے ڈیل

ایس ایس پی کے مطابق، اس سنڈیکیٹ کو چلانے والے لوگ وہاٹس ایپ پر لڑکیوں کی تصویر بھیجتے تھے۔ فوٹو دیکھنے کے بعد بات آگے بڑھتی تھی اور سب کچھ سیٹ ہو جانے پر گاہکوں کو اڈے پر بلایا جاتا تھا۔

Sep 20, 2018 02:24 PM IST | Updated on: Sep 20, 2018 03:25 PM IST
ہائی پروفائل جسم فروشی کے دھندے کا انکشاف، وہاٹس ایپ پر ہوتی تھی کسٹمرس سے ڈیل

گرفتار ملزم

راجدھانی پٹنہ میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا انکشاف ہو اہے۔ جسم فروشی کا دھندہ کرنے والا یہ گروہ وہاٹس ایپ کی مدد سے گاہکوں کو ڈیل کرتا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شہر کے کنکڑ باغ علاقے کے اشوک نگر میں چھاپہ مارا۔ اس دوران پولیس  نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس میں مرد اورخاتون آپریٹر کے ساتھ ایک لڑکی بھی شامل ہے۔

اس معاملے میں مقامی لوگوں نے پہل کرتے ہوئے خود مرد اورخاتون آپریٹرکو پکڑ کر پولیس کو سونپ دیا ہے۔ پولیس نے جس لڑکی کا ریسکیو کیا ہے وہ مغربی بنگال کی رہنے والی ہے۔

Loading...

پولیس افسران کے مطابق وہاٹس ایپ سے گاہکوں کو بک کیا جاتا تھا۔ ایس ایس پی منو مہا راج نے بتایا کہ اطلاع کی تصدیق ہونے کے بعد اے ایس پی (مہم) کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل کرکے چھاپے ماری کی گئی۔

ایس ایس پی کے مطابق موبائل اس سنڈیکیٹ کو چلانے والے لوگ وہاٹس ایپ پر لڑکیوں کی تصویر بھیجتے تھے۔ فوٹو دیکھنے کے بعد بات آگے بڑھتی تھی اور سب کچھ سیٹ ہو جانے پر گاہکوں کو اڈے پر بلایا جاتا تھا۔

پرنسپل اور ٹیچر 9 مہینے تک کرتے رہے 5 ویں کلاس کی طالبہ کا ریپ ، لیتے تھے سیلفیاں ، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف

پولیس کے مطابق یہ سارا کھیل وہاٹس ایپ کے ذریعے ہوتا تھا۔ یہ سنڈیکیٹ کولکاتہ کے علاوہ دیگر ریاستوں سے بھی لڑکیاں بلاتا تھا۔ پولیس  کے مطابق آپریٹر اس معاملے سے پہلے بھی کئی مرتبہ جیل جا چکا ہے۔

Loading...