سابق ممبرپارلیمنٹ شہاب الدین پہنچے سپریم کورٹ، حکومت بہار کو نوٹس

سپریم کورٹ نے آر جے ڈی لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین نے آرمس ایکٹ کے تحت ملی سزا کے خلاف دائر اپیل پر حکومت بہار سے جواب طلب کیا ہے۔

Jul 02, 2018 09:14 PM IST | Updated on: Jul 02, 2018 09:15 PM IST
سابق ممبرپارلیمنٹ شہاب الدین پہنچے سپریم کورٹ، حکومت بہار کو نوٹس

فائل فوٹو

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آر جے ڈی لیڈراورسابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین نے آرمس ایکٹ کے تحت ملی سزا کے خلاف دائر اپیل پر حکومت بہارسے جواب طلب کیا ہے۔

شہاب الدین نے اس معاملے میں پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عدالت عظمی نے شہاب الدین کی عرضی پر حکومت بہار کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کے لئے کہا ہے ۔ خیال رہے کہ یہ معاملہ 1996کے عام انتخابات کے دوران شہاب الدین کے ذریعہ سیوان کے اس وقت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس کے سنگھ پر حملے سے متعلق ہے۔

شہاب الدین کو اس معاملے میں نچلی عدالت سے ملی دس سال کی سزا کو پٹنہ ہائی کورٹ نے منسوخ کردیا تھا۔ الزام لگنے کے بعد نچلی عدالت نے شہاب الدین کے دونوں محافظوں کو بھی دس سال جیل کی سزا سنائی تھی جسے ہائی کورٹ نے منسوخ کردیا تھا۔

ہائی کورٹ نے شہاب الدین کی سزا کو منسوخ کردیا تھا لیکن آرمس ایکٹ کے تحت ملی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ عدالت نے آرمس ایکٹ سے متعلق معاملات میں دس سال اور پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔ شہاب الدین فی الحال دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہے۔

Loading...

Loading...