راشٹریہ جنتا دل کے دباؤ میں کام کر رہی ہے نتیش حکومت:شاہنواز حسین

کشن گنج۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے کہا کہ بہار کی نتیش حکومت مکمل طور پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دباؤ میں کام کر رہی ہے اور اسی وجہ سے ریاست میں امن و قانون کی صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔

Feb 01, 2016 08:51 AM IST | Updated on: Feb 01, 2016 08:51 AM IST
راشٹریہ جنتا دل کے دباؤ میں کام کر رہی ہے نتیش حکومت:شاہنواز حسین

کشن گنج۔  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے  کہا کہ بہار کی نتیش حکومت مکمل طور پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دباؤ میں کام کر رہی ہے اور اسی وجہ سے ریاست میں امن و قانون کی صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔

مسٹر حسین نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ریاست میں حکمراں مهاگٹھ بندھن حکومت میں راشٹریہ جنتا دل سب سے بڑی پارٹی ہے اس لئے حکومت میں زیادہ دباؤ اسی کا رہتا ہے۔ جب پچھلی حکومت میں بی جے پی نتیش جی کی معاون پارٹی کی شکل میں تھی تو ان کا دباؤ معاون پارٹی پر رہتا تھا۔ اس حکومت میں سب سے بڑی اتحادی پارٹی کی وجہ سے آرجے ڈی کا دباؤ حکومت پر پڑنا فطری ہے۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com