رافیل سودے پر بی جے پی لیڈر شتروگھن سنہا نے کہا : وزیر اعظم سے ملک جاننا چاہتا ہے سچ

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم جی سچ بولئے۔ ملک سچ جاننا چاہتا ہے۔ پورا سچ۔ یہ پبلک ہے، سب جانتی ہے

Sep 23, 2018 08:50 AM IST | Updated on: Sep 23, 2018 08:50 AM IST
رافیل سودے پر بی جے پی لیڈر شتروگھن سنہا نے کہا : وزیر اعظم سے ملک جاننا چاہتا ہے سچ

شتروگھن سنہا ۔ فائل فوٹو

رافیل سودے پر فرانسیسی میڈیا کے حوالے سے سابق صدر فرانسوا اولاند کے بیان پر اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ بولتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے ممبر شتروگھن سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی سے سودے پر اپنا رخ واضح کرنے کی درخواست کی ہے۔

مسٹر سنہا نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ’’متنازع رافیل سودے کے پس منظر کی حقیقت بتانے کے لئے وزیراعظم کے پاس یہ سب سے مناسب وقت ہے۔ اب ہمیں کیا کہنا ہے۔ سر جی، اس معاملے پر سچ بتانے کا صحیح اور مناسب وقت ہے۔ سودے کے ضابطے اور شرائط عام ہونی چاہیئں۔ کیا سودے کے دوران تین بار قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے‘‘۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ’’وزیراعظم جی سچ بولئے۔ ملک سچ جاننا چاہتا ہے۔ پورا سچ۔ یہ پبلک ہے، سب جانتی ہے‘‘۔

اس سے قبل راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو یادو کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ رافیل مسئلے پر وزیر اعظم نریندرمودی کو ان کے خاص انداز میں ٹوئٹ کر کہاکہ’’ متروں،رافیل سودے کے گھال میل اور تال میل کی صحیح جانکاری 125 کروڑ باشندوں کو ملنی چاہئے کہ نہیں،ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرمایہ دار ملنسار وزیر اعظم گنہگار اور حصہ دار نہیں ہے اور ایماندار چوکیدار ہے تو سچ بتانے میں خوف کس بات کا ہے۔

Loading...

Loading...