مغربی بنگال : بوڑھی ماں کو بیٹے اور بہو نے گھر میں کیا بند ، بھوک پیاس سے تڑپتی رہی اور پھر ...۔

مغربی بنگال کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی رائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں ایک سن رسیدہ خاتون مدد کی فریاد کررہی ہے ۔

Feb 23, 2018 06:14 PM IST | Updated on: Feb 23, 2018 06:14 PM IST
مغربی بنگال : بوڑھی ماں کو بیٹے اور بہو نے گھر میں کیا بند ، بھوک پیاس سے تڑپتی رہی اور پھر ...۔

شمالی 24 پرگنہ : مغربی بنگال کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی رائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں ایک سن رسیدہ خاتون مدد کی فریاد کررہی ہے ۔ خاتون کافی کمزور ہے اور وہ گھر کے سامنے لگی گرل سے لوگوں کو آواز لگاتی ہے ۔ آس پاس کے لوگ خاتون کی چیخ پکار سن کر پولیس کو خبر دیتے ہیں ، جس کے بعد خاتون کو بچایا جاتا ہے۔

یہ واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہارٹ میں پیش آیا ہے ، جہاں بیٹے او ر بہو 80 سال کی ماں کو گھر میں بند کرکے شادی میں چلے جاتے ہیں ۔ دو دنوں تک گھر میں اکیلی بند ماں بھوک پایس سے تڑپتی رہتی ہے ، وہ کسی طرح گھر کے باہر لگی گرل تک پہنچ پاتی ہے اور لوگوں سے مدد کی فریاد کرتی ہے۔

خاتون کی چیخ پکار سن کر پڑوسی کی نظر اس پر پڑتی ہے ، مگر گھر کا دروازہ بند ہونے کی وجہ سے وہ اس کی مدد نہیں کر پاتے ہیں ، اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جاتی ہے اور پھر پولیس اہلکار آکر گھر کا دروازہ توڑتے ہیں اور بوڑھی خاتون کو بچاتے ہیں۔ بشیر ہاٹ تھانہ کے پولیس اہلکار ہی بوڑھی خاتون کیلئے کھانے پینے کا بھی انتظام کرتے ہیں۔

Loading...

Loading...