ممتا بمقابلہ مرکز: سی بی آئی اور راجیو کمارمعاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت کل

سی بی آئی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے پیر کو اس معاملہ کو عدالت میں اٹھاتے ہوئے اس کی سماعت آج ہی کرنے کی اپیل کی تھی

Feb 04, 2019 12:48 PM IST | Updated on: Feb 04, 2019 01:08 PM IST
ممتا بمقابلہ مرکز: سی بی آئی اور راجیو کمارمعاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت کل

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

سپریم کورٹ چٹ فنڈ گھوٹالہ میں کولکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار سے پوچھ گچھ کرنے گئی سی بی آئی ٹیم کے حکام کو مغربی بنگال پولیس کی طرف سے گرفتار کئے جانے کے بعد پیدا ہونے والے بحران پر کیس کی سماعت منگل کو کرے گا۔ سی بی آئی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے پیر کو اس معاملہ کو عدالت میں اٹھاتے ہوئے اس کی سماعت آج ہی کرنے کی اپیل کی تھی لیکن چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ ایسا اتنا ضروری نہیں ہے کہ اس معاملہ کی آج ہی سماعت ہو۔

مہتہ نے الزام لگایا کہ کولکتہ پولیس کمشنر اس گھوٹالے سے منسلک ثبوتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس پر جسٹس گوگوئی نے کہا کہ وہ اپنے اس دعوے کی حمایت میں ایسا کوئی پختہ ثبوت پیش کریں اور اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو کمار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مہتہ نے کہا کہ سی بی آئی ٹیم کے حکام کو گرفتار کرکے انہیں حراست میں رکھا گیا اور اس معاملہ میں کولکتہ پولیس کمشنر کو فوری طور پر خود سپردگی کرنی چاہئے۔

Loading...

پٹیشن میں سی بی آئی نے یہ درخواست بھی کی تھی کہ کولکتہ پولیس کے سربراہ کو شاردا چٹ فنڈ معاملہ کی جانچ میں تعاون کرنے کے لئے ہدایات دیئے جائیں۔ جسٹس گگوئی نے سی بی آئی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ پر منگل کو سماعت ہوگی۔

Loading...