پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو لے کر تیجسوی یادو نے مودی حکومت پر سادھا نشانہ

تیجسوی پرساد یادو نے پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھورہی قیمتوں پر وزیراعظم مودی پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہاکہ مودی کی کپتانی میں ان پٹرولیم اشیا کی قیمتیں سنچری کی قریب پہنچ گئی ہیں

May 23, 2018 06:03 PM IST | Updated on: May 23, 2018 06:03 PM IST
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو لے کر تیجسوی یادو نے مودی حکومت پر سادھا نشانہ

فائل فوٹو

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور سابق نائب وزیراعلی تیجسوی پرساد یادو نے پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھورہی قیمتوں پر وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی کی کپتانی میں ان پٹرولیم اشیا کی قیمتیں سنچری کی قریب پہنچ گئی ہیں۔مسٹر یادو نے آج سوشل نیٹورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھے پوسٹ میں کہا کہ مودی جی کی بہترین کپتانی میں تیل کے کھیل میں پٹرول ۔ڈیزل سنچری مارنے کے قریب ہیں۔

اپوزیشن کے لیڈر نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ سے عام لوگوں کی زندگی پر پڑ رہے اثرات کے بارے میں لکھا ’ناظرین کی آنکھوں میں آنسو ۔ اسٹیڈیم میں سناٹا‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ دس دنوں میں ملک کے چار بڑے شہریوں دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت میں تقریباََ 2.25روپے اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباََ 2.15روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

Loading...

Loading...